نئی دہلی،8؍اکتوبر (ایس و نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )لوک سبھا اور تمام ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ ایسا کچھ کرنے سے پہلے تمام سیاسی پارٹیوں کا س ذیل میں اتفاق ضروری ہے ۔الیکشن کمشنر راوت نے ذرائع سے بات چیت میں کہاالیکشن کمیشن کا ہمیشہ سے نظریہ رہا ہے کہ ایک ساتھ الیکشن کرانے سے سبکدوش ہونے والے حکومت کو مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے پیش آنے والی رکاوٹ کے بغیر پالیسیاں بنانے اور پروگرام لاگو کرنے کے لئے کافی وقت مل سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور عوامی نمائندگی قانون میں ضروری تبدیلیاں کرنے کے بعد ہی ایک ساتھ الیکشن کرانا ممکن ہو سکے گا۔موجودہ قانونی اور آئینی دفعات کے مطابق کسی ریاست کی اسمبلی یا لوک سبھا کی مدت ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے تک انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ راوت نے کہا کہ آئینی اور قانونی ڈھانچہ بنانے کے بعد ہی تمام طرح کی حمایت مانگنا اور ایک ساتھ الیکشن کرانا قابل عمل ہے ۔انہوں نے کہا کمیشن (آئینی اور قانونی تبدیلی کرنے کے بعد) اس طرح ا کے انتخابات چھ ماہ بعدکراسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی رضامندی ضروری ہے۔راوت نے کہا کہ ایک ساتھ الیکشن کرنے پرالیکشن کمیشن سے 2015 میں اپنے موقف ظاہر کرنے کو کہا گیا تھا ۔